جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

فلک شبیر نے سارہ خان کو قیمتی تحفہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کو شوہر و گلوکار فلک شبیر نے قیمتی تحفہ دے دیا۔

گلوکار فلک شبیر اہلیہ سارہ خان سے اکثر محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گلاب کے پھول پیش کرتے ہیں تو کبھی وہ انہیں بیرون ملک تفریحی دوروں پر لے جاتے ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ خان نے گزشتہ روز تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ مرسڈیز بینز میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر میں اداکارہ اور ان کی بیٹی عالیانہ فلک کو مرسڈیز بینز میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلک نے نئی گاڑی کی چابیاں مجھے دیتے ہوئے کہا کہ’آپ دنیا کی بہترین چیزوں حاصل کرنے کی حقدار ہیں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی فلک کو یہ بتائے کہ میرے پاس دنیا کی سب سے بہترین چیز پہلے ہی موجود ہے جوکہ خود فلک ہیں۔

یاد رہے کہ گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں