دبئی: متحدہ عرب امارات میں شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
چاند دیکھنے والی کمیٹی نے متحدہ عرب امارات میں مسلمانوں سے رمضان المبارک کا چاند 1445 ہجری، اتوار کی شام 29 شعبان، 10 مارچ کو دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جو کوئی بھی ہلال (چاند) کو دیکھے وہ 02-6921166 پر رابطہ کرے۔
متحدہ عرب امارات دیگر اسلامی ممالک کی طرح مکہ میں چاند دیکھنے والی کمیٹی کے سرکاری اعلانات کے بعد رمضان کے آغاز کا تعین کرتا ہے۔
سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اتوار کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی اپیل کر دی۔
سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کیلنڈر کے مطابق اتوار 10مارچ کو شعبان کی 29 تاریخ ہو گی لہذاٰ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ چاند دیکھیں اور جس کو رمضان کا چاند دکھائی دے اپنی گواہی عدالت میں دے۔