اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کینگروز نے گالف کورس پر دھاوا بول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں کینگروز نے گالف کورس پر دھاوا بول دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں سیکڑوں کینگروز اچانک گالف کورس میں بن بلائے مہمانوں کی طرف آگئے جنہیں دیکھ کر کھلاڑی بھی حیران رہ گئے۔

گالف کورس میں موجود کھلاڑیوں نے میدان چھوڑ کر ویڈیو بنالی۔

- Advertisement -

ویڈیو بنانے والے اسٹیفن روشے نے کہا کہ کینگروز کے آتے ہی تمام کھلاڑی بھاگنے لگ گئے تھے اور میں نے کہا کہ برائے مہربانی میری گالف کی بال پر کھڑے نہ ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 2021 میں گالف کلب میں کینگروز کی آمد سے بھگدڑ مچ گئی تھی۔

عوامی احتجاج کے بعد کلب انتظامیہ نے گالف کورس میں باڑ لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں