جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

صدارتی الیکشن : سنی اتحاد کونسل کی سونیا علی کا ووٹ دکھا کر ڈالنے کا عمل چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لئے سنی اتحادکونسل کی سونیا علی کا ووٹ دکھا کر ڈالنے کا عمل چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ سینیٹ میں آج ملک کے 14ویں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لئے سنی اتحادکونسل کی سونیا علی کا ووٹ دکھا کر ڈالنے کا عمل چیلنج کردیا گیا۔

پولنگ ایجنٹ خلیل طاہرسندھو نے پریزائیڈنگ افسرکوووٹ منسوخ کرنےکی درخواست کی ،سونیاعلی نے محمود خان اچکزئی کے پولنگ ایجنٹ کو بیلٹ پیپر دکھایا تھا۔

اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی رکن سونیا علی کا کہنا ہے کہ ، ووٹ دکھا کر کاسٹ نہیں کیا، بیلٹ باکس کا پوچھ رہی تھی کہ ووٹ کہاں ڈالنا ہے؟

سونیاعلی کا مزید کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کا کزن میرا مخالف ہے اس وجہ سے علی حیدر نے غصہ نکالا ہے۔

خیال رہے ملک کے 14ویں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، صدر کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہے۔

موجودہ حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو سربراہ مملکت کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے، زرداری کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ (ق) کی بھی حمایت حاصل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں