بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

عدالتیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیتی ہیں تو بسم اللہ، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر عدالتیں اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیتی ہیں تو بسم اللہ۔

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر جو کیسز ہیں وہ عدالتوں میں لڑیں، ہمارے خلاف بھی انہوں نے کیسز بنائے تھے، ہم نے ان کیسز کا سامنے کیا تھا اور عدالتوں نے ہمیں رہا کیا تھا۔

(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ لیگل پراسس کو ملکی حالات سے مشروط نہیں کیا جا سکتا۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیشت پر تمام سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں گی۔

- Advertisement -

چند روز قبل پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے سابق وزیر اعظم کی رہائی کیلیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی تھی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی قرارداد میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف غیر قانونی اور جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر قائم مقدمات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، انہیں عوام سے دور کرنے کیلیے مقدمات بنائے گئے۔

انہوں نے قرارداد میں مطالبہ کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف قانون کا غلط استعمال بند کیا جائے اور بانی سمیت پارٹی کے گرفتار دیگر رہنماؤں اور صحافیوں کو بھی فوری رہا کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں