جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سہیل خان پی ایس ایل میں چھوٹی باؤنڈریز اور فلیٹ وکٹ پر بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولرز سہیل خان نے چھوٹی باؤنڈریز اور فلیٹ وکٹ پر لب کشائی کردی۔

پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے سہیل خان نے کہا کہ چھوٹی باؤنڈریز، فلیٹ وکٹ پر بولرز کیلئے مشکلات ہیں، جس اینڈ سے میں بولنگ کررہا تھا وہاں سے تو آدھے شاٹ پر باؤنڈری لگ جاتی۔ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اچھا وکٹ تھا لیکن باؤنڈری تھوڑی بڑھا دیں تو اچھا ہوگا۔

سہیل خان کہا کہ میں نے سیزن کا دوسرا میچ کھیلا، بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، ہر جگہ اسکور کرتا ہے، بابر اور صائم اس عہد کے بہترین اوپنرز ہیں، سامنے دو ریٹائرڈ بولرز میں اور محمد عامر ہیں۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر سہیل خان نوجوانوں کو ریورس سوئنگ سکھانا ضروری ہے، ایسی وکٹوں پر اگر ریورس نہ کرسکے تو بہت مشکل ہوگی۔

سہیل خان نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے مشکل نہیں تھا، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں کم بیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ نافع میں صائم اور بابر جیسی کلاس ہے، وہ آنے والے وقت میں پاکستان کیلئے اچھا اوپنر ثابت ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں