جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

’پیپلز پارٹی کی کوشش ہے غلبہ حاصل کر لیں اور ملبے سے بچ جائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ غلبہ حاصل کر لیں اور ملبے سے بچ جائیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ توقع ہے پیر کے روز وفاقی کابینہ اپنا حلف اٹھا لے گی اور یہ بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ بن جائے، نواز شریف نے قیادت کو کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی شمولیت کی ایک اور کوشش کی جائے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بھی وفاقی حکومت کا حصہ ہوگی اور کابینہ میں شامل ہوگی، قومی خزانے پر بوجھ کم رکھنے کیلیے 22 سے 25 وزارتیں رکھی جائیں گی، اس مرتبہ کوشش کی جا رہی ہے کابینہ کم سے کم لوگوں پر مبنی ہو۔

متعلقہ: ’پیپلز پارٹی ہی (ن) لیگ کی سیاست پر آخری ٹھپہ لگائے گی‘

(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ آصف علی زرداری صدر مملکت منتخب ہوگئے وفاق میں پیپلز پارٹی کا بڑا کردار ہوگا، کابینہ بننے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے کچھ غیر مقبول فیصلے کرنے ہیں، مشکل فیصلے ہوگئے تو پیپلز پارٹی پھر ضرور کابینہ کا حصہ بنے گی، میرے خیال میں وہ مشکل فیصلوں سے فاصلہ رکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم نے چیلنجز کا سامنا کیا اور آئندہ بھی مشکل فیصلے کریں گے، کابینہ سے متعلق شہباز شریف کل نواز شریف سے مشاورت کے بعد فیصلے کر لیں گے، ہمیں فوری طور پر آئی ایم ایف کا پروگرام حاصل کرنا ہے، اس سے متعلق ماضی کے تجربے سے سیکھ کر نئے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2016 تک آئی ایم ایف پروگرام میں رہے اور مکمل کیا، اب عالمی حالات بدل گئے ہیں پاکستان کو نئی صورتحال کا سامنا ہے، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد صورتحال مختلف ہے، یورپی یونین کی بھی پوری توجہ اس وقت روس اور یوکرین پر ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اس وقت ڈیل کرنا مشکل عمل ہے، آئی ایم ایف قومی اداروں کے مالی معاملات کیلیے سرٹیفکیٹ کا ادارہ بن چکا ہے، اس سے ڈیل ہو جاتی ہے تو عالمی سطح پر دوسرے ذرائع سے بھی فنڈز ملتے ہیں، 16 ماہ حکومت میں شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں