منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

یواےای میں رمضان کے دوران اہم پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک میں یواےای کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماہِ رمضان میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کے تحت رش کے اوقات میں ٹرکوں کے سڑکوں پر آنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ابوظہبی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران امارات میں سڑکوں پر صبح اور شام کے اوقات میں 50 یا اس سے زیادہ کارکنوں کو لے جانے والی بھاری گاڑیوں، ٹرکوں اور بسوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یواےای: رمضان کیلیے پارکنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے اوقات کا اعلان

- Advertisement -

ٹریفک اور سیکورٹی پٹرولز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمود یوسف البلوشی نے بتایا کہ ابوظہبی اور العین میں یہ پابندی صبح 8 بجے سے صبح 10 بجے اور دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک نافذ رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سڑکوں پر ٹریفک پیٹرولنگ فورس کو تعینات کیا جائے گا اور اسمارٹ سسٹم کے استعمال کے ذریعے ٹریفک کنٹرول کے اقدامات کو تیز کیا جائے گا۔

ابوظہبی پولیس کے ٹریفک سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے سمارٹ سلوشنز استعمال کرنے کے عزم پر زور دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں