ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

آج کن ممالک میں پہلا روزہ ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے آج کئی ممالک میں پہلا روزہ ہے جب کہ دیگر ممالک میں آج چاند نظر آنے اور کل رمضان شروع ہونے کا امکان ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، دبئی، شارجہ سمیت خلیجی ممالک اور مصر میں آج پہلا روزہ ہے۔ گزشتہ سب مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز تراویح پڑھائی گئی۔ مسجد الحرام میں امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السودیس نے نماز تراویح کی امامت کرائی۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔

برطانیہ میں اس سال بھی مسلم کمیونٹی پھر تقسیم ہو گئی۔ بعض آج اور بعض افراد کل پہلا روزہ رکھیں رکھیں گے۔ امریکا اور کینیڈا میں رہنے والے مسلمان کل پہلا روزہ رکھیں گے۔

برونائی دارالسلام، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور میں یکم رمضان منگل 12 مارچ کو ہو گی۔ آسٹریلیا کے نیشنل امام کونسل کے فیڈرل فتوی کونسل کے مطابق  یہاں بھی پہلا روز منگل کو ہوگا۔

پاکستان، بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک میں آج چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے، مسلمان آج  نمازِ عشا کے بعد نماز تراویح کا اہتمام کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں