پی ایس ایل 9 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔
انور علی کی 6 گیندوں پر 14 رنز کی اننگز بھی کراچی کنگز کو شکست سے نہ بچاسکی۔
عرفان نیازی نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، ٹم سائفرٹ 41 رنز بنا پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 22 اور جیمز ونس 21 رنز بناسکے۔
کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کیرون پولارڈ ایک رن بناسکے۔
پشاور زلمی کی جانب سے نوین الحق نے دو وکٹیں حاصل کیں، لیوک ووڈ، عامر جمال اور صائم ایوب ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کپتان بابر اعظم 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، رومین پاول نے 18 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
View this post on Instagram
صائم ایوب 18 رنز بنا کر زاہد محمود کا نشانہ بنے، محمد حارث 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسیب اللہ خان کو عرفات منہاس نے پویلین کی راہ دکھائی۔
View this post on Instagram
ٹام کوہلر کیڈ مور 9 رنز بناسکے، عامر جمال 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
View this post on Instagram
کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود، عرفات منہاس، حسن علی اور ڈینئل سیمز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر شان مسعود الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
View this post on Instagram
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی کے بعد کراچی کنگز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی، زلمی میچ جیت کر ٹاپ ٹو میں جگہ بناسکتی ہے۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پشاور زلمی کا پلڑا بھاری ہے، 20 میں سے 14 میچز جیتے جبکہ 6 میں کراچی کامیاب رہا۔
پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی شکست دی تھی۔