جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی وجہ سےبہت سی چیزوں سے پردے ہٹ چکے ہیں، علی محمد خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سےبہت سی چیزوں سے پردے ہٹ چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ آئین وقانون کےپرخچےاڑتےدیکھتےہیں توبہت افسوس ہوتاہے، ملک کےایک نظام کومذاق بنادیاگیاہے، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سےبہت سی چیزوں سے پردےہٹ چکے ہیں۔

وفاقی کابینہ میں نگراں وزیروں کی شمولیت پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کاکوئی شخص اگلےہی ماہ وزیر نہیں بنتا لیکن اب ایسا ہوا، انوار الحق کاکڑ کا کیا قصورہےان کوبھی دوبارہ حکومت میں شامل کرلیں، محسن نقوی کو لے آئے، سرفراز بگٹی کو بھی وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، مذاق چل رہاہے۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مفاہمت ہوگی بھی توپہلےحقیقت سامنےآنی ہے، حقیقت سامنےآنی چاہیےکہ9مئی کوکیاہواتھاکس نے کرایا تھا، حقیقت سامنےآنی چاہیےکہ دھاندلی کیسےہوئی کس نےکرائی۔

انھوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کےپی نےکہاباجوڑکے نوجوان کے قتل کی تحقیقات ہورہی ہیں، مرادسعیدکی آواز کسی کواچھی لگے یا بری وہ نوجوانوں کی آواز تھے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج پاکستان کےہرشہری کاحق ہےلیکن جوآج ہمارےساتھ کیاگیاغلط تھا، ہمارےدورمیں جتنے بھی احتجاج ہوئےکسی کوگرفتارنہیں کیاگیا ، احتجاج کی وجہ سےہمارےدورمیں کسی پردہشت گردی کامقدمہ نہیں بنایا جبکہ ہمارےدورمیں کسی کےگھرپرحملےنہیں کرائےگئے،تشددنہیں کرایاگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں