اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ کابینہ آج حلف اٹھائے گی، کون کون شامل ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ سندھ میں کابینہ آج شام حلف اٹھائے گی پہلے مرحلے میں 10 وزرا اور 3 مشیروں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو عام انتخابات کے نتیجے میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں قائم ہوچکی ہیں جس کے بعد کابینہ کی تشکیل جاری ہے۔ سندھ کی کابینہ آج شام حلف اٹھائے گی۔

حلف برداری کی تقریب شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی، پہلے مرحلے میں کابینہ میں 10 وزرا اور 3 مشیروں کو شامل کیا جائے گا جن سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری حلف لیں گے۔

آج حلف اٹھانے والوں میں ناصر شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، عذرا فضل پیچوہو، سردار شاہ، ضیا الحسن لنجار، جام خان شورو، محمد بخش مہر، علی حسن زرداری اور ذوالفقار شاہ بطور وزیر حلف اٹھائٰں گے

بابل بھیو، احسان مزاری سمیت تین مشیر بھی حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، چیف سیکرٹری سمیت بیورو کریٹس، بزنس کمیونٹی ودیگر عمائدین شہر شرکت کریں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں