لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کا کہنا ہے رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی کی فوری گرفتاری کامطالبہ کردیا۔
فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے شہید کارکن حق نواز کے گھر سانحہ ناولٹی پل میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کی نئی تصاویر دکھاتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ راناثناءاللہ نے جس ڈھٹائی سے حقائق کو مسخ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔تصاویر میں واضح ہے کہ رانا ثناءاللہ کے قریبی ساتھی امتیاز، افتخار اور پرویز جٹ فائرنگ کرنے والوں کو ہدایات دیتے رہے ۔ ملزمان کو میڈیا پردکھانے کے بجائے پولیس کے حوالے کرنا چاہئے تھا ۔ان افراد کو گرفتار کر کے غیرجانبدارانہ انکوائری کی جائے تو پندرہ منٹ میں اصل قاتل بے نقاب ہو جائے گا ۔ محمود الرشید نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔