بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

جیب میں 1 روپیہ لے کر گھومتی تھی، روینہ ٹنڈن

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن نے فلمی کیریئر شروع کرنے سے قبل ماضی میں پیش آئیں مشکلات کے بارے میں بتا دیا۔

روینہ ٹنڈن کسی تعارف کی محتاج نہیں کیونکہ ان کا شمار بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی لاجواب اداکاری اور ذہانت کی بدولت کروڑوں مداحوں کے دلوں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

مشہور فلم ہدایت کار و پروڈیوسر روی ٹنڈن کی بیٹی روینہ ٹنڈن نے فلم ’پتھر کے پھول‘ کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد کئی بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کے ساتھ 4 فلمیں ٹھکرانے کی وجہ بتا دی

مشہور ہدایت کار کی بیٹی ہونے کے باوجود ان کا فلمی دنیا میں سفر آسان نہیں رہا بلکہ انہیں جگہ بنانے کیلیے سخت محنت کرنی پڑی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ہر کوئی مشکل وقت سے گزرتا ہے اور میرے والد کو بھی بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ایک وقت تھا جب میں بس میں سفر کرتی تھی اور جیب میں 1 روپیہ لے کر گھومتی تھی، میں نے بھی مشکل وقت دیکھا ہے کیونکہ ہر کسی کی زندگی آسان نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ممبئی کی کچی آبادی کے لوگوں کی خراب زندگی کی حالت سے بہت متاثر ہوئی، مجھے اپنی مہنگی کار سے یہ احساس ہوا کہ لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں