شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ایوارڈ شوز سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ فضیلہ قاضی نے شرکت کی اور میزبان نجیب الحسنین کی جانب سے معصومانہ میچ میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔
ایوارڈز شوز سے متعلق فضیلہ قاضی نے کہا کہ ’بندر بانٹیں ریوڑیاں اپنوں اپنوں کو کے مترادف ہیں۔‘ میں صحیح کہہ رہی ہوں ایسا ہی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا فالوورز بس ایک ٹرینڈ ہے، یہ لوگ فارغ ہیں جن کے پاس بہت زیادہ وقت ہوتا ہے۔
سپر اسٹار سے متعلق اداکارہ نے کہا کہ میں سپر اسٹار ہوں، آج کل ہر کوئی اپنی ادا پر خود ہی فدا ہے۔‘
ڈراموں کے اسکرپٹ کے سوال پر فضیلہ قاضی نے کہا کہ ڈراموں میں ایک ہی کہانی کو مختلف انداز میں دکھایا جارہا ہے، مارننگ شوز میں بھی تبدیلی آنی چاہیے۔
فضیلہ قاضی نے پاکستانی سیاست کو اچھا ٹائم پاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کو دیکھ کر اچھا وقت گزر جاتا ہے۔‘
موجودہ الیکشن کے سوال پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ واقعی تم تو پھوپھو والے سوال پوچھ رہے ہو، پھر کہنے لگیں کہ الیکشن میں تو پچھلے کچھ سالوں سے سلیکشن ہی ہورہا ہے، سلیکشن میں بھی جو عوام کے لیے اچھا کرے ہم اسی کے پیچھے چل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری آج سے پانچ سال بعد اور آگے ہوگی، ایڈورٹائزنگ، مارکیٹنگ ہوگی، فیک چیزیں ہوں گی۔
فضیلہ قاضی نے کہا کہ ساتھی اداکار اچھے ہیں اور میں وقت کے ساتھ سمجھدار ہوگئی ہوں، بناوٹی نہ ہونے کی وجہ سے کم کام کرتی ہوں۔