پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے اپنی ’کالر بون‘ سرجری کی تصویر سوشل پر شیئر کردی۔
عائشہ عمر کا شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان
گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عایشہ عُمر نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہون نے بتایا تھا کہ 8 سال قبل ایک کار حادثے کے دوران اُن کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کی سرجری اُنہوں نے یکم رمضان کو کروائی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھیں لیکن سرجری کے بعد میں چل نہیں سکتی اور اپنی بائیں ٹانگ پر کوئی وزن نہیں ڈال سکتی، صحت یاب ہونے میں کافی وقت لگے گا اس لیے میں 4 ماہ کے لیے انڈسٹری میں کام نہیں کروں گی۔
اب عائشہ عُمر نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ’کالر بون‘ سرجری کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کی گردن سے کندھے تک ہونے والی سرجری دیکھی جاسکتی ہے۔
اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنی ’کالر بون‘ کے ایکسرے کی تصویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی۔