اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

پی ایس ایل: 9 سیزن میں صرف ایک ٹائٹل جیتنا کافی نہیں، زلمی کے ہیڈ کوچ بھڑک اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اس ہار پر بھڑک اٹھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔

پشاور زلمی واحد ٹیم ہے جو پی ایس ایل کے تمام سیزنز (9) میں پلے آف مرحلے میں پہنچی مگر اب تک صرف ایک بار ہی چیمپئن بن سکی ہے۔

- Advertisement -

اس شکست نے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو بھی سخت مایوس کیا اور میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرافی نہیں جیتتے تو ہر سال پلے آف کھیلنے کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ پی ایس ایل کے نو سیزن ہوچکے ہیں ان میں صرف ایک ٹائٹل جیتنا کافی نہیں۔ دیگر ٹیمیں دو دو بار ٹرافی جیت چکی ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے بابر بہترین لیڈر ہے اور وہ رنز کر سکتا ہے مگر بولرز کو اس کا دفاع کرنا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 200 رنز بنانا چاہتے تھے لیکن 15 سے 20 رنز کم اسکور کیے۔ بلے بازوں نے 15 سے 20 اوور کے درمیان اچھی بیٹنگ نہیں کی اور پلاننگ کے مطابق بولنگ بھی نہین کر سکے، مطلب یہ کہ ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل سکے۔

زلمی ہیڈ کوچ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم اور حیدر علی کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے اچھی کرکٹ کھیلی جب کہ ہماری بیٹنگ  میں اسلام آباد کے بولرز نے پچ کا اچھا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا فائنل کل (پیر) نیشنل اسٹیڈیم  کراچی میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

ملتان سلطانز ایک بار جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو بار پی ایس ایل ٹائٹل جیت رکھا ہے۔

فائنل میچ پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں