جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

دلیپ کماربیانوے برس کے ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

آج بھارت کی فلمی صنعت کے سب سے بڑے اداکار دلیپ کمار اپنی بیانوے ویں سال گرہ منارہے ہیں دلیپ کمار کا اصل نام محمد یوسف خان ہے اوروہ 11د1922 ءکوپاکستان کے شہرپشاورمیں پیدا ہوئے تھے۔

1935 ءکے لگ بھگ وہ اپنے والد کے ساتھ ممبئی منتقل ہوئے جہاں ان کے والد پھلوں اور خشک میوے کے کاروبار سے منسلک تھے۔ 1944 میں بھارتی فلمی صنعت کی خاتون اول کہلانے والی دیویکا رانی نے انھیں دلیپ کمار کے فلمی نام سے انھیں اپنے ادارے بامبے ٹاکیز کی فلم جوار بھاٹا میں بطور ہیرو کاسٹ کیا یہ فلم باکس آفس پرتو کامیاب نہیں ہوسکی لیکن بھارتی فلمی صنعت کو ایک ایسے فن کار سے متعارف کرواگئی جس کے اثرات آج ستر سال بعد بھی فلمی صنعت پر موجود ہیں۔

شوکت حسین رضوی کی فلم جگنو سے دلیپ کمار کی شہرت کا آغاز ہوا اس کے بعد دلیپ کمارکی جن فلموں نے بھارتی فلمی صنعت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ان میں میلہ، انداز، دیدار، دیوداس،آزاد، انسانیت، کوہ نور، لیڈر ، رام اور شیام،مدھومتی، جوگن، مغل اعظم ، ودھاتا، کرانتی، گنگا جمنا،بیراگ اور شکتی کے نام سرفہرست ہیں۔

- Advertisement -

دلیپ کمار نے اپنے پورے فلمی کیریر میں ساٹھ فلموں میں کام کیا۔ جن میں سے بیشتر کامیابی سے ہم کنار ہوئیں ۔ دلیپ کمار کی آخری فلم قلعہ تھی جو 1998میں نمائش پزیر ہوئی تھی انہوں نے آٹھ مرتبہ بہترین اداکار کا فلم فئیر ایوارڈ حاصل کیا ،انہیں بھارتی فلمی صنعت کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم فئیر نے انہیں لائف اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیا۔

حکومت ہندنے انھیں پدم بھوشن اورحکومت پاکستان نے انھیں نشانِ امتیاز سے سرفراز کیا ہے۔ دلیپ کمار رکن پارلیمنٹ بھی رہے اور انھیں ممبئی کا اعزازی شیرف بھی بنایا گیا۔ دلیپ کمار کی شادی 1966 میں سائرہ بانو سے ہوئی جو آج بھی ان کی ہم سفر ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں