ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

جادو نہیں بلکہ بھرپور محنت کے بعد پی ایس ایل 9 جیتا ہے، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ جیت کے لیے کوئی جادو نہیں کیا بلکہ بھرپور محنت کے بعد یہ ٹائٹل جیتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ایک ماہ تک جانے والا کرکٹ کا سنسنی خیز میلہ گزشتہ شب اسلام آباد کے چیمپئن بننے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اسلام آباد ریکارڈ تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنا۔

جیت کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوئی جادو نہیں کیا بلکہ بھرپور محنت کے بعد ٹائٹل جیتے ہیں۔

- Advertisement -

شاداب خان نے کہا کہ اس سیزن میں ہم نے جو میچز ہارے وہ آخری گیند پر ختم ہوئے، ہماری ٹیم ایسے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو کبھی بھی میچ جیتا سکتے ہیں، جو ہم کر سکتے تھے وہ ہم نے کر دکھایا۔

 

کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ میں جس ٹیم سے کھیلوں اس کو فتح دلانا مقصد ہوتا ہے، یہ ٹائٹل میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، جب پہلی دفعہ ٹائٹل جیتا وہ اس وقت ٹیم میں ایمرجنگ کھلاڑی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیڈ آف دی فرنٹ بھی کپتان آ کر کھیل سکتا ہے، انفرادی کارکردگی بطور کپتان دکھاتے ہیں تو وہ ٹیم کیلئے ہوتی ہے، جس نمبر پر میں پرفارمنس دے سکتا ہوں اس پر کھیلتا ہوں۔

شاداب خان نے عماد وسیم کے حوالے سے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینا ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، اگر کوئی ان سے بات کرے گا تو شاید وہ کم بیک کے لیے تیار ہو جائیں۔

چیمپئن کپتان نے کہا کہ کراچی والوں نے بہت محبت دی ہے اور کراؤڈ کو ہماری ٹیم نے بہت انجوائے کیا ہے، ذاتیات پر تنقید اچھی بات نہیں ہوتی، اگر پرفارمنس نہ دیں تو تنقید کی جا سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں