پی ایس ایل 9 کا کرکٹ میلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح اور ملتان سلطانز کے رنر اپ بننے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا دونوں ٹیموں کو کثیر انعامی رقم ملی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے فائنل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
- Advertisement -
تقریب تقسیم انعامات میں جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ونر ٹرافی اٹھائی وہیں ٹیم کو 14 کروڑ روپے انعامی رقم کا چیک بھی دیا گیا۔
پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے اور رنر رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے انعامی رقم کا چیک حوالے کیا گیا۔