بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کی توسیع سے بڑی سہولت میسر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک میں آنے والے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام میں تاریخ کی سب سے بڑی توسیع سے بڑی سہولت میسر آگئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران نہ صرف اندرون مملکت بلکہ دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں۔

ادارہ امور حرمین کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ’مسعی‘ کی گنجائش میں اضافہ ہونے سے فی گھنٹہ ایک لاکھ 18 ہزار عمرہ زائرین کو سعی میں سہولت میسر آگئی ہے۔

- Advertisement -

مسجد الحرام کی منزلوں کی تعداد چار ہے اور مجموعی رقبہ 87 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے۔

تیسری سعودی توسیع سے قبل مسجد الحرام میں ’مسعی‘ کی چوڑائی 20 میٹر تھی اور اب 40 میٹر ہو گئی ہے جبکہ صفا اور مروہ کے درمیان راستے کی لمبائی 394 میٹر ہوگئی ہے، اگر سعی کے سات چکروں کا حساب لگایا جائے تو کل مسافت 2761.5 میٹر بنتی ہے۔

کیا رمضان میں ایک سے زائد عمرہ کر سکتے ہیں؟

مسعی کو چوڑا کرنے کے ساتھ ساتھ بالائی منزلوں کا اضافہ اور ایک زیریں منزل بھی تعمیر کی گئی ہے، جس سے زائرین کی تعداد ان منزلوں پر تقسیم ہو جاتی ہے اور انہیں شدید ازدحام کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں