اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

سینیٹ الیکشن : صنم جاوید اور زلفی بخاری کے کاغذات پر اعتراض عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی رکن صنم جاوید اور رہنما زلفی بخاری کے کاغذات پراعتراض لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے صنم جاوید اور زلفی بخاری کے کاغذات پر اعتراض عائد کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن نےاعتراض کیا صنم جاوید کا والد کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ ہے اور الیکشن قانون کے تحت جوائنٹ اکاؤنٹ رکھنے والاامیدوار الیکشن نہیں لڑسکتا۔

- Advertisement -

صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر دستخط پر بھی الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن پنجاب کے ذرائع کے مطابق زلفی بخاری پر دہری شہریت رکھنےکااعتراض لگایا گیا ہے، دہری شہریت کا حامل شخص سینٹ الیکشن کیلئےاہل نہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری اشتہاری ہیں اوراثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کی۔

خیال رہے سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے فیصل واوڈاسمیت چونتیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکر لیے گئے ہیں ، امیدواروں کےکاغذات منظور یا مستردہونےکی حتمی فہرست آج آویزاں کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں