کویت کی گرینڈ اسٹیٹ مسجد ”مسجد الکبیر“ ا نتظامیہ کے ڈائریکٹر علی شداد المطیری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نمازیوں اور زائرین کے استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈائریکٹر علی شداد المطیری نے بتایا کہ مسجد اس سال رمضان کی 27 ویں شب کو 100,000 سے زیادہ نمازیوں کے استقبال کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کویت کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ”زین” اور بوبیان بینک کے تعاون سے 45,000 سے زیادہ افطار اور 15,000 سحری کے کھانوں کی فراہمی بھی کی جائے گی۔
اُنہوں نے انکشاف کیا کہ گرینڈ اسٹیٹ مسجد کویت اور اسلامی دنیا کے مشہور قاریوں بشمول مشاری الفاسی، احمد النفیس، فہد واصل اور دیگر جو رمضان کے دوران نمازیوں کی امامت کرتے ہیں کے ایک گروپ سے ممتاز ہے۔
علی شداد المطیری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو وقت کے کھانے (سحر اور افطار) بڑے خیمے اور مرکزی سڑک پر دستیاب ہیں۔ زین اس سال مختلف کمیونٹیز کے لوگوں کو افطار کے کھانے کی فراہمی کے لیے ہمارے اسپانسرز میں سے ایک ہے۔
سعودی عرب: مکہ مکرمہ اور ریاض میں بارشوں کا الرٹ جاری
ہم رمضان المبارک 1445 ہجری کے مقدس مہینے میں آنے والے تمام مہمانوں کا بھرپور استقبال کریں گے۔