18.7 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

حکومت کا ملک بھر میں بجلی وگیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو بجلی و گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور کریک ڈاؤن کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایات دیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر ایف آئی اے حکام نے وزیر داخلہ کو یونان کشتی حادثے کی تفصیلی رپورٹ  پیش کی اور یہ بھی بتایا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یونان کشتی سانحے میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کو بھی یقینی بنایا جائے جب کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کا بھی گھیراؤ کیا جائے۔

اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیر داخلہ نے تمام زیر التوا پروموشن کیسز کو ایک ماہ میں نمٹانے کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں