پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

’اگر علی امین گنڈا پور کرپشن کرے تو انہیں کون اینٹ مارے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیرہ اسماعیل خان: پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر علی امین گنڈا پور کرپشن کرے تو اسے کون اینٹ مارے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر علی امین گنڈا پور کرپشن کرے تو اسے کون اینٹ مارے گا، انہین خود بھی یقین نہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ بن چکا ہے۔

فیصل کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اس طرح کے بیان نہیں دیا کرتے ذمہ دارانہ بیان ہونا چاہیے، علی امین گنڈا پور کے وفاق کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں، اگر وفاق سے تعلقات بگاڑیں گے تو ہمارا صوبہ پیچھے رہے گا۔

- Advertisement -

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 2 اپریل کو سینیٹ الیکشن کے بعد حکومت مکمل ہو جائے گی، عوام پر امید ہے حکومت عوام کو کچھ ریلیف دے گی، مشکل فیصلے کرنے ہیں لیکن امید ہے ہم اس بحران سے نکل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر نے کل اجلاس بلایا ہے امید ہے اسپیکر ان سے حلف لیں گے، اگر اسپیکر نے حلف نہ لیا تو انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کے گورنر ہوں گے، سندھ اوربلوچستان میں ن لیگ کے گورنر بننے ہیں ابھی نام فائنل نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک جیل سے حکومت خاتمے کی تاریخیں ہی دیتے رہیں گے، وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے جو حق ہمارا بنتاہے صوبے کو دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں