منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

عماد وسیم کو نیوزی لینڈ سیریز میں بھی نظر انداز کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے عماد وسیم کو نظر انداز کرکے یو اے ای منتقل ہونے والے نوجوان کرکٹر عثمان خان کو تربیتی کیمپ میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے فائنل میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ناقابل شکست 59 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

دوسری جانب نوجوان بلےباز عثمان خان جو متحدہ عرب امارات منتقل ہوچکے ہیں اور پی ایس ایل9 میں ملتان سلطانز کے لیے بطور اوورسیز کھلاڑی کھیل رہے تھے انہیں سیریز کیلئے کاکول کیمپ میں مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

عثمان خان نے رواں سیزن میں دو سنچریاں اسکور کیں، انہوں نے 7 اننگز میں 164.12 کے اسٹرائیک ریٹ سے 430 رنز بنائے تھے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جلد ہی تقریباً 25 کھلاڑیوں کے پول کا اعلان متوقع ہے، ہوم سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب اسی پول سے کیا جائے گا، جنکی ٹریننگ کاکول میں آرمی بیس تربیتی کیمپ میں کروائی جائے گی۔

35 سالہ عماد کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لی ہے، جب تک وہ باضابطہ طور پر اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لے لیتے۔ سلیکٹرز ان کے انتخاب کیلئے غور کرنے سے قاصر ہیں۔

یاد رہے کہ عماد وسیم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر سلیکٹرز ان سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں