اقوام متحدہ کے سربراہ نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور یوکرین کے حوالے سے ’دہرے معیار‘ سے گریز کرے۔
برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے احترام میں متحد رہیں۔
گوٹیرس نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ کھڑے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کا بنیادی اصول شہریوں کا تحفظ ہے ہمیں یوکرین میں اصولوں پر قائم رہنا چاہیے اور غزہ میں بھی کسی دہرے معیار کے بغیر۔
- Advertisement -
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ میں "قحط آنے والا ہے” جب کہ اسرائیل جنوبی شہر رفح میں زمینی کارروائی شروع کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتا ہے، جہاں تقریباً 15 لاکھ افراد جنگ سے پناہ حاصل کر چکے ہیں۔