نوابشاہ : حیسکو ڈویژن نوابشاہ میں ملازمین نے محکمے کو 54 کروڑ سے زائد کا چونا لگا دیا،جعلی بل فرضی ملازمین کی تنخواہوں کی مدمیں پاس کروائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق حیسکو ڈویژن نوابشاہ میں میگا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا ، حیسکو ڈویژن نوابشاہ میں ملازمین نے محکمے کو54 کروڑسے زائد کاچونا لگادیا۔
ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ حیسکوافسران نے جون2017سےجولائی 2023تک جعلی بلز پاس کروائے، جعلی بل فرضی ملازمین کی تنخواہوں کی مدمیں پاس کروائے گئے۔
ایف آئی اے شہید بینظیر آباد نے مقدمہ درج کرکے انکوائری کا آغاز کردیا ہے ، نجی بینک کے 5 ملازمین کو زیر حراست لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حیسکو افسران نےنجی بینک سےبھاری رقم غیرقانونی طورپرنکلوائی، کرپشن میں ملوث افسران کی جلدگرفتاریوں کا امکان ہے۔
حیسکو سانگھڑ میں 54 کروڑ کے غبن کے انکشاف پر ایف آئی اے نے انکوائری رپورٹ جاری کردی ہے۔
ایف آئی اےنے2017سے2023 تک کی انکوائری رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا ہے کہ 4ملزمان کوگرفتار، کیا گیا اور حیسکو کے 14 انجینئرزسےانکوائری کی گئی جبکہ نجی بینک کے 3 ملازم بھی فراڈمیں ملوث ہیں۔