12.9 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی امریکی قرارداد مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی امریکی قرارداد مسترد ہو گئی۔

امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد گزشتہ روز جمع کروائی تھی۔ قرارداد پر ووٹنگ کے دوران روس اور چین نے امریکی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔

روس نے موقف اپنایا کہ قرارداد کا مقصد اسرائیل کو رفح میں حملوں کی اجازت دینا ہے جب کہ چین نے کہا کہ بلامقصد قراردادوں سے غزہ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

- Advertisement -

15میں سےگیارہ ممالک نےقراردادکےحق میں ووٹ دیا۔

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ اس مسودے کو حد سے زیادہ سیاست زدہ کیا گیا ہے اور اس میں اسرائیل کے لیے رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے لیے موثر گرین لائٹ موجود ہے۔

ماسکو نے واشنگٹن پر "منافقانہ رویہ” اپنانے کا الزام لگایا جو اسرائیل پر دباؤ نہیں ڈالتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں