منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’ابو حیران ہیں کہ اس نے کیا کیا ہے؟‘ نسیم شاہ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا لیکن اس سے جڑی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں میں پہلی بار اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں تین بھائیوں نسیم، حنین اور عبید شاہ کو شامل کیا گیا اور ایونٹ میں نسیم شاہ اور حنین شاہ نے شاندار بولنگ بھی کی۔

تاہم سوشل میڈیا پر تینوں بھائیوں کی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بہترین بیٹر کا ایوارڈ دیا گیا، بابر چونکہ موجود نہیں تھے تو ان کا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے عبید شاہ گئے۔

جب عبید شاہ ایوارڈ وصول کرکے پہنچے تو نسیم شاہ مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ ’ابو حیران ہیں کہ اس نے کیا کیا ہے؟‘

حنین شاہ کہتے ہیں کہ ’یہ دوسری ٹیم کی طرف سے اچھا کھیلا ہے۔‘

تینوں بھائیوں کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں