پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

روس کو حملے سے متعلق خبردار کیا تھا: امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے روس کو حملے سے متعلق خبردار کیا تھا۔

امریکا کے قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس ماسکو میں بڑے اجتماع میں دہشت گرد حملے کے منصوبے کی اطلاع تھی۔

 انہوں نے کہا کہ امریکا نے یہ معلومات روسی حکام کے ساتھ شیئر کی تھی تاہم ایک تقریر میں پیوٹن نے امریکا کی جانب سے انتباہ کو اشتعال انگیز قرار دیا تھا۔

- Advertisement -

ماسکو حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی: امریکی میڈیا کا دعویٰ

مشیر امریکی قومی سلامتی جان کربی نے ماسکو حملے کی  ابتدائی تصاویر کو خوفناک قرار دیا اور کہا کہ ماسکو حملے کا ذمہ دار  یوکرین کو نہیں سمجھتے، ماسکو حملے کے متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ںے بھی حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی اور کہا کہ یوکرین نے کبھی بھی دہشت گردی کے طریقوں کا سہارا نہیں لیا ہے، ہر چیز کا فیصلہ صرف میدان جنگ میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان سمیت فرانس، جرمنی، بھارت اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے روس میں حملے کی مذمت کی ہے، واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے نواحی علاقے میں پیرس کے بتاکلان تھیٹر کی طرز کے دہشتگرد حملے میں کم ازکم 60 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 140 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں