منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

پاکستان سے متعلق کوئی بھی غلط فہمی کا شکارنہ رہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق کوئی بھی غلط فہمی کا شکارنہ رہے، افغانستان میں آپریشن دہشت گردوں کیخلاف تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہم پر حملہ ہوا اس کا حساب چکا دیا، وزیرستان میں دہشت گرد حملے پر افغان وزیرخارجہ سے کہا گل بہادر گروپ کے خلاف کارروائی کریں۔

انھوں نے کہا کہ اٹھارہ مارچ کو افغانستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دہشت گردوں کیخلاف کیا گیا تھا، یہ افغان حکومت یا افغان عوام کیخلاف نہیں تھا۔ افغان حکام اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

- Advertisement -

وزارت خارجہ میں بھی بڑے چیلنجز ہیں جس پر کام کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ میں بھی ایسے ہی کام کی ضرورت تھی جیسے وزارت خزانہ میں ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹریڈمیں اضافہ کرنا ہے تو اس کیلئے وزارت خارجہ سے کام کرنا ہوگا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس کی بندش کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں وائی فائی استعمال کرتا ہوں میرا ٹویٹ تو چلا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں