منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ اعلان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ جاری ہے اور اسلامی ممالک میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ہونا شروع ہو گیا ہے۔

اس سال عیدالفطر پر سعودی عرب میں کتنی چھٹیاں ہوں گی اس حوالے سے وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود آبادی کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کا کہنا ہے کہ امسال مملکت میں نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 29 رمضان المبارک سے ہوگا اور چھٹیوں کا دورانیہ چار روز پر مشتمل ہوگا۔

- Advertisement -

نجی اداروں میں 29 رمضان بمطابق 8 اپریل آخری ورکنگ ڈے ہو گا جس کے بعد 9 اپریل سے عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گا جو 12 اپریل تک جاری رہیں گی 13 اپریل سے تمام ادارے کھل جائیں گے۔

واضح رہے جن نجی اداروں میں ہفتہ وار تعطیل 2 روزہ ہوتی ہے وہاں عید کی تعطیلات کا اعلان 7 اپریل سے کیا گیا ہے اس طرح ان اداروں کے کارکنوں کو جمعہ اور سنیچر کے دو دن اضافی مل جائیں گے اور ان کی چھٹیوں کا دورانیہ 6 دن پر مشتمل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں