جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

چائے کا یہ حیرت انگیز فائدہ! اب تو ہر کوئی پینا چاہے گا

اشتہار

حیرت انگیز

پانی کے بعد چائے دنیا میں سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب ہے اگر اس یہ فائدہ جان لیں تو شاید وہ بھی چائے پینے لگیں جو نہیں پیتے۔

چائے دنیا کے مقبول ترین مشروبات میں سر فہرست ہے جس کو مہمانوں کی تواضع سے لے کر روزہ مرہ کے معمولات میں دنیا کا تقریباً ہر تیسرا شخص استعمال کرتا ہے۔ بیڈ ٹی، ناشتہ، کھانے کے بعد رات سونے سے قبل، ٹی پارٹی، ہائی ٹی جیسے نام سے یہ معروف ہے۔

چائے کے حوالے سے کئی طبی تحقیقاتی رپورٹس آئے دن سامنے آتی رہتی ہیں جس میں اس کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ تاہم ایک نئی تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ چائے پینا انسانی عمر کو بڑھاتا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی یہ تحقیق اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی جس میں طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ روزانہ دو یا اس سے زیادہ کپ چائے پینے سے زندگی کی میعاد بڑھ جاتی ہے بنسبت ان لوگوں کے جو بالکل بھی چائے نہیں پیتے۔

اس تحقیق کے لیے ماہرین نے برطانیہ کے یو کے بائیو بینک کے ڈیٹا کا استعمال کیا، جو کہ ملک بھر کے لوگوں کا بائیو میڈیکل ڈیٹا بیس ہے۔ اس تحقیق میں 40 سے 69 سال کی عمر کے تقریباً 5 لاکھ مرد اور خواتین شرکا شامل تھے۔ جنہوں نے ایک دن میں پیے جانے والے چائے کے کپوں کی اوسطاً تعداد بتائی۔ ان میں کالی، سبز اور دودھ مع چینی والی چائے شامل تھیں۔ ماہرین نے شرکا کے جینیاتی معلومات کا بھی استعمال کیا۔

مطالعے میں پایا گیا کہ باقاعدگی سے چائے پینے والوں میں سے وہ لوگ  جو روزانہ دو یا دو سے زیادہ کپ چائے پیتے تھے ان میں متعدد وجوہات کی بنا پر مرنے کا خطرہ 9 سے 13 فیصد کم پایا گیا۔

جب محققین نے موت کی مخصوص وجوہات پر تحقیق کی تو انکشاف ہوا کہ چائے پینے سے فالج، کورونری دل کی بیماری اور عمومی امراض قلب کے خطرات چائے نہ پینے والے افراد کی نسبت کم ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ تحقیقی ٹیم نے چائے پینے اور ان لوگوں میں موت کے خطرے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا ہے جو زیادہ تر کالی چائے پیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں