کرچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا، دو ملزمان دکان میں لوٹ مار کیلیے داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔
قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کو موقع سے نائن ایم ایم کے 4 خول ملے۔ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔
- Advertisement -
ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ شواہد اکٹھے کیے ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کریں گے، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فوم کی دکان سے لوٹ مار کی، ڈاکو دکان سے 80 ہزار روپے چھین کر نکلے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئی۔