کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کے قتل پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او بلال کالونی شہزادہ سلیم کی تنزلی کر کے انھیں سب انسپکٹر بنا دیا۔
کراچی میں اسٹریٹ کرمنل بے لگام ہو گئے ہیں، ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا گیا، نارتھ کراچی بلال کالونی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فوم کی دکان میں گھسے، 80 ہزار روپے لوٹ لیے، اور مزاحمت پر 25 سالہ دکاندار عبدالرحمان کو گولیاں مار دیں۔
رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہو گئی ہے، حالیہ واقعے پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او بلال کالونی انسپکٹر شہزادہ سلیم کو معطل کر دیا ہے اور ان کے عہدے میں تنزلی کر کے انھیں سب انسپکٹر بنا دیا ہے۔
نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان قتل
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات جاری ہے، دوسری طرف مقتول کے رشتے دار عباسی شہید اسپتال میں انصاف کی دہائیاں دیتے رہے، عبدالرحمان کے بھائی نے کہا جب تک قاتل پکڑے نہیں جاتے تدفین نہیں کریں گے۔