10.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پنجاب میں پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں 63 مقدمات درج کرکے 68 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف گھیراتنگ ہوگیا، مختلف شہروں سے اڑسٹھ افراد کو گرفتار کرکے 63 مقدمے درج کئے گئے ہیں۔

ملزمان سے گیارہ سواٹھانوے پتنگیں، چونسٹھ دھاتی ڈورکی چرخیاں برآمد کی گئیں ، آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پتنگ بازی سے جانی نقصان پر متعلقہ سرکل افسرجواب دہ ہوگا۔

- Advertisement -

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ چھبیس فروری سےجاری کریک ڈاؤن میں پتنگ بازوں کے خلاف تئیس سوبیس مقدمات درج کیے،چوبیس سوافراد کوگرفتارکیا۔

حکام نے بتایا کہ لاہور اقبال ٹاؤن پولیس نے رواں ماہ ایک سو چوبیس پتنگ بازگرفتارکیے جبکہ گجرات میں چوبیس ملزم گرفتار ہوئے۔

لاہور میں پولیس نے انتیس پتنگ باز وں کو گرفتار کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے ملزمان سے پتنگیں اورکیمیکل ڈوربرآمد ہوئی۔.

کارروائیاں شاہدرہ ٹاؤن،شفیق آباد،بادامی باغ ودیگرعلاقوں میں کی گئیں، مساجد اور محلوں میں اعلانات اور بلند عمارتوں پر نگرانی کی جارہی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق پتنگ بازی روکنے کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائےگا، خان پور میں بھی پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

شہریوں سے دھاتی ڈور، پتنگوں کی تیاری اور خرید و فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں