آسٹریا کے فٹبالر کرسٹوف ہومگارٹنر نے صرف 6 سیکنڈ میں گول کر کے دنیائے فٹبال میں تیز ترین گول کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبال میں تیز ترین گول کا یہ عالمی ریکارڈ بریٹیسلاوا میں سلوواکیا اور آسٹریا کے درمیان دوستانہ میچ میں قائم ہوا جہاں آسٹریا کے 24 سالہ فٹبالر کرسٹوف نے میچ شروع ہونے کے ابتدائی 6 سیکنڈ کے اندر ہی سلوواکیا کے خلاف گول داغ کر تیز ترین گول کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس سے قبل یہ اعزاز جرمنی کے فٹبالر لوکاس پوڈولسکی کے نام رہا جنہوں نے 2013 میں ایکواڈور کے خلاف 7 سیکنڈ میں پہلا گول کیا تھا۔
- Advertisement -
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹوف بومگارٹنر نے کہا کہ انہیں تیز ترین گول کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے اور یہ بہت سنسنی خیز لمحہ تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریا نے یہ میچ دو صفر سے جیت لیا۔