جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ویڈیو: شاہ رخ اور پریتی زنٹا نے آئی پی ایل میں ’ویر زارا‘ کی یاد تازہ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی پی ایل 2024 میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے فلم ’ویر زارا‘ کی یاد تازہ کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود تھیں جبکہ دوسری طرف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان بھی سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ میں اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

شاہ رخ نے وائٹ ٹی شرٹ اور چشمہ لگایا ہوا تھا جبکہ پریتی زنٹا سفید کرتا اور لال دوپٹہ زیب تن کی ہوئی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ دونوں اداکاروں کی اسٹیڈیم آمد نے سپر ہٹ فلم ’ویر زارا‘ کی یاد تازہ کردی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آج ویر اور زارا مکمل ہوگئے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ہم انہیں دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔ تیسرے مداح نے لکھا کہ ’آج ویر اور زارا دونوں کی ٹیمیں جیت گئیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کو دوبارہ فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا بھی کہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 2004 میں یش چوپڑا کی فلم ’ویر زارا‘ میں شاہ رخ اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ رانی مکھرجی وکیل بنی تھیں۔

اس کے علاوہ شاہ رخ اور پریتی فلم ’دل سے۔‘ کل ہو نہ ہو۔‘ کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں