جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

قومی کرکٹرز آج سے کاکول میں فزیکل ٹریننگ کا آغاز کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

بڑے مقابلوں کی بڑی تیاری کے لیے پاکستانی کرکٹرز آج سے کمربستہ ہوں گے اور کاکول اکیڈمی میں لگائے جانے والے کیمپ میں فزیکل ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

پاکستان نے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ اس کے بعد انگلینڈ اور آئرلینڈ سے سیریز کھیلنے کے ان کے ممالک جائے گی جہاں سے وہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کا رخ کرے گی جہاں جون میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔

آنے والے مہینوں میں بڑے مقابلوں کی بڑی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے کاکول میں فٹنس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا ہے جہاں منتخب 29 کھلاڑی آج سے فزیکل ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

- Advertisement -

پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ اس ٹریننگ کیمپ میں حال ہی میں ریٹائرمنٹ واپس لینے والے عماد وسیم اور محمد عامر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ یہ کیمپ 8 اپریل تک جاری رہے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025، آئی سی سی وفد کی قذافی اسٹیڈیم آمد

اس کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کیا جائے گا جس سے آنے والے مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں