جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

خیبر پختونخوا میں جگر اور بون میرو پیوند کاری مراکز قائم ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر جگر اور بون میرو پیوند کاری کے سرکاری سطح پر ٹرانسپلانٹ سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ارکان، چیف سیکریٹری اور شعبہ صحت کے ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں سرکاری سطح پر پہلی بار جگر اور بون میرو کی پیوند کاری کے مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق ابتدائی طور پر لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیزز پشاور میں قائم ہوگا اور ٹرانسپلانٹ سینٹر مستقل بنیادوں پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں منتقل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

صوبے میں پہلا انسٹیٹیوٹ آف نیورو سرجری بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو انسٹیٹیوٹ آف نیورو سرجری فاؤنٹین ہاؤس پشاور میں قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو مذکورہ سینٹرز کے قیام کے لیے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو ان مراکز کے منصوبوں کو حتمی شکل دے کر جلد منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان مراکز کے قیام کے بعد صوبے کے عوام کو اب ٹرانسپلانٹ کیلیے دیگر صوبوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

وزیراعلیٰ کے پی نے سرکاری اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروسز کی سہولت 24 گھنٹے کرنے اور جن سرکاری اسپتالوں میں ڈائیلاسز کی سہولت نہیں ہے وہاں جلد یہ سہولت شروع کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں