قومی کرکٹرز نے مسجد نبوی ﷺ میں روزہ افطار کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پی ایس ایل 9 کے اختتام کے بعد قومی کرکٹرز بابر اعظم، نسیم شاہ، امام الحق، افتخار احمد نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کی۔
قومی کھلاڑیوں نے عمرہ ادائیگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
- Advertisement -
گزشتہ دنوں افتخار احمد نے مکہ المکرمہ سے مدینہ منورہ روانہ ہونے کی ویڈیو شیئر کی جس میں نسیم شاہ نعت پڑھ رہے تھے۔
اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں روزہ افطار کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں افتخار احمد، نسیم شاہ، امام الحق اور بابر اعظم کو افطار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔