جمعرات, جون 19, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی کی میچ کے بعد فیملی سے گفتگو کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی آئی پی ایل میچ کے بعد فیملی سے ویڈیو کال پر گفتگو کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

آئی پی ایل 2024 کے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کے خلاف کامیابی حاصل کی، ویرات کوہلی نے 49 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی۔

تاہم ویرات کوہلی نے میچ کے بعد ویڈیو کال پر اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما اور بچوں سے بات کی جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

آئی پی ایل کے کمنٹیٹر و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو  نے کہا کہ ’مجھے لگ راہ ہے وہ اپنے چھوٹو کو دیکھ رہا ہے اور وہ بہت خوش ہے۔

دوسرے کمنٹیٹر نے کہا کہ میچ ختم ہوگیا اور ڈیڈی کی ڈیوٹی شروع ہوگئی۔‘

ویرات کوہلی کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو پر تعریفی کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’اکے‘ رکھا جبکہ ان کی ایک بیٹی وامیکا ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 11 دسمبر 2017 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں