ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

تہمینہ نے شادی سے پہلے مجھے بہت بڑی دھمکی دی تھی، خالد انعم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار، میزبان اور گلوکار خالد انعم نے اپنی اہلیہ کے بارے میں کہا ہے کہ شادی سے پہلے تہمینہ نے مجھے دھمکی دی تھی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں خالد انعم نے خصوصی گفتگو کی اور اپنے شوبز کیریئر سمیت شادی اور دیگر معاملات سے متعلق ناظرین کو بتایا۔

- Advertisement -

اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میں زمانہ طالب علمی میں ورائٹی شوز کیا کرتا تھا، اور تہمینہ کے خاندان والے پاکستان بھر میں ہونے والے بڑے بڑے ورائٹی شوز کے منتظمین ہوا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے شادی سے پہلے ہی ڈراموں میں کام کرنا شروع کردیا تھا، ساحرہ کاظمی نے پی ٹی وی پر بطور گلوکار مجھے متعارف کرایا تھا۔ اور بعد ازاں شہزاد خلیل کے ڈرامے احساس میں پہلی بار بحیثیت اداکار کام کیا۔

خالد انعم نے بتایا کہ ورائٹی شوز کے دوران میری دوستی تہمینہ سے ہوگئی اور انہوں نے مجھے دھمکی دی کہ تم نے اگر مجھ سے شادی نہیں کی تو میں کسی اور سے کرلوں گی اس لیے میں نے سوچا کہ اچھی لڑکی ہاتھ سے نہ نکل جائے تو فوراً ہامی بھرلی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں