پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ صبور علی نے اپنی بڑی بہن و اداکارہ سجل علی کو تمغۂ امتیاز سے نوازے جانے پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 23 مارچ کو صدارتی ایوارڈز کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہے، یہ تقریب لاہور گورنر ہاؤس میں رکھی گئی تھی جس میں سجل علی کے ساتھ ان کی بہن صبور علی نے بھی شرکت کی جو اس خاص لمحے کی ویڈیو بناتی بھی نظر آئیں۔
View this post on Instagram
صبور علی نے بہن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پوسٹ میں اس دن کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی، پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’صرف تم ہی جانتی ہو کہ تم نے کس قدر محنت کی ہے، کتنی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کیا ہے لہٰذا سب سے پہلے خود پر فخر کرو‘۔
صبور علی نے لکھا کہ ’ کام سے تمھاری محبت اور لگاؤ قابلِ تعریف ہے، ماما کو تم پر فخر ہورہا ہوگا، وہ جنت سے تمہیں دیکھ کر مسکرا رہی ہوں گی‘۔
View this post on Instagram
صبور نے مزید لکھا کہ ’ جب بھی کوئی مجھے یہ کہہ کر پکارتا ہے کہ یہ سجل کی بہن ہے تو مجھے بے حد خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے، تم ہمارا غرور ہو‘۔
واضح رہے کہ 23 مارچ کو سجل علی کو شعبۂ فنونِ لطیفہ میں بہترین کارکردگی کے سبب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے تمغہ امتیاز سے نوازا تھا۔