ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بہن کا گلا دبا کر قتل کرنے کی ہولناک ویڈیو سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ: صوبہ پنجاب میں ہولناک قتل کی ایک واردات ہوئی ہے، جس میں گھر والوں کے سامنے ایک بھائی اپنی بہن کا گلا دبا کر اسے موت کی نیند سلا رہا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود میں باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا، بہن کا گلا دبا کر قتل کرنے کی ہولناک ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 22 سالہ ماریہ کو بھائی اور باپ نے گلہ دبا کر قتل کیا، ماریہ کو 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شپ میں قتل کیا گیا، لڑکی کو قتل کرنے کے بعد لاش کی خاموشی سے تدفین بھی کر دی گئی۔

- Advertisement -

دل دہلا دینے والی ویڈیو میں ملزم کو بہن کا گلا دباتے دیکھا جا سکتا ہے، باپ سمیت گھر والے آرام سے بیٹھے دیکھتے رہے، بیٹی کے قتل کے بعد باپ نے ملزم بیٹے کو پانی کا گلاس بھی دیا۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق کل لڑکی کی لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، ویڈیو کی بھی فرانزک کرانی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کے وقت گھر میں 4 لوگ موجود تھے، 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں لڑکی کے باپ اور بیٹے کو نامزد کیا گیا، جب کہ فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون لڑکی کی بھابھی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اور حقائق جلد سامنے لائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں