اشتہار

قومی کرکٹرز کا کاکول اکیڈمی میں پہلا دن کیسا گزرا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت کئی اہم سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹرز کا کاکول اکیڈمی کے فٹنس کیمپ میں پہلا دن مصروف گزرا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت آنے والی سیریز کی تیاریوں کے لیے پاک فوج کے تعاون سے کاکول اکیڈمی میں فٹنس کیمپ کا انعقاد کیا ہے جو 8 اپریل تک جاری رہے گا۔

گزشتہ روز قومی کھلاڑیوں کا کاکول کیمپ میں پہلا روز تھا جس میں کرکٹرز نے دو مراحل میں ٹریننگ کی اور بارش کے باعث وہ انڈور فزیکل ٹریننگ میں مصروف رہے۔

- Advertisement -

ٹی ٹوئنٹی کے قومی کھلاڑیوں نے کاکول کیمپ میں پہلے روز دو مراحل میں ٹریننگ کی، ایبٹ آباد میں بارش کے باعث کھلاڑی انڈور فزیکل سرگرمیوں میں مصروف رہے۔

پہلا ٹریننگ دو مراحل پر مبنی رہا، افطار سے قبل کھلاڑیوں کا ابتدائی لائٹ وارم اپ سیشن ہوا جبکہ افطاری کے بعد کھلاڑیوں نے دوسرے اور اہم ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا۔

 

رواں ہفتے ایبٹ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے لیکن کیمپ بارش سے متاثر نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان آرمی کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کےلیے انڈور سہولیات تیار ہیں۔

 

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کرکٹرز کو فوجی مرکز میں ٹریننگ کرائی گئی ہو۔ اس سے قبل 2016 میں بھی کھلاڑیوںکی فٹنس بہتر بنانے کے لیے فوج کی زیر نگرانی ٹریننگ کرائی گئی تھی۔

اس کیمپ کے بعد پاکستان ٹیم نے دورہ انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں