اشتہار

بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی ائیرپورٹس کی آوٹ سورسنگ میں دلچسپی، وزارت ہوا بازی حکام کو اہم ذمہ داریاں مل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سات بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی ائیرپورٹس کی آوٹ سورسنگ میں دلچسپی ظاہر کرنے کے بعد وزارت ہوا بازی حکام کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سات بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے ائیرپورٹس کی آوٹ سورسنگ میں اپنی دلچسپی ظاہر کی گئی، ذرائع نے بتایا کہ جرمنی، فرانس، نیدرلینڈز، قطر، یو اے ای، ملائیشیا اور ترکی نے ہوئی اڈوں کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس سلسلے میں وزارت ہوا بازی حکام کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، وزیر ہوا بازی نے متعلقہ ممالک میں پاکستانی سفیروں کے ساتھ آن لائن اجلاس بلانے کی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

سفیروں کو پاکستان ایوی ایشن حکام کی طرف سے تیار کردہ مخصوص بریف دی جائے گی جبکہ ۔مقامی سرمایہ کاروں کو کنسورشیم تیار کر کے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ بولی کے عمل میں حصہ لینے کی ہدایات کی گئی ہے۔

یاد رہے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اجلاس میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے وفاقی وزیر کو بتایا تھا کہ جرمنی، فرانس، نیدر لینڈز، قطر، یو اے ای، ملائیشیا اور ترکی سمیت سات بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے آوٹ سورسنگ میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ مقامی گروپس بھی اس لین دین میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر ہوا بازی نے مذکورہ ممالک میں پاکستانی سفیروں کے ساتھ آن لائن ایک میٹنگ بلانے اور انہیں ایوی ایشن کی طرف سے تیار کردہ مخصوص بریف فراہم کرنے اور دلچسپی رکھنے والے گروپوں کے ساتھ فعال طور پر رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں