پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

لاہور ایئرپورٹ آتشزدگی، بلیک لسٹ اور ای سی ایل ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے واقعے میں ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹرز اور سسٹم جلنے سے ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹرز پر آتشزدگی کی وجہ سے ڈیٹا پر مشتمل پرانی ہارڈ ڈسکیں آگ کی لپیٹ میں آ کر ضائع ہو گئی ہیں۔

بلیک لسٹ اور ای سی ایل میں ناموں والے مسافروں کا گزشتہ 10 سال کا مینول ریکارڈ بھی ضائع ہو گیا، آتشزدگی کے باعث سرور روم اور ریکارڈ روم میں موجود ڈیٹا جل کر خاکستر ہو گیا ہے، ریکارڈ روم میں موجود پرانی ہارڈ ڈسکیں اور بیک اپ ڈسک بھی ضائع ہو گئیں۔

- Advertisement -

لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر میں آگ لگنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق مین سرور کا 25 فی صد ڈیٹا جل کر ضائع ہو گیا ہے، جب کہ تقریبا 75 فی صد ڈیٹا آگ سے بچا لیا گیا ہے، ایف آئی اے حکام کی جانب سے سرور میں موجود ڈیٹا ریکور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ایوی ایشن حکام نے ایف آئی اے اور سی اے اے عملے کو رات 10 بجے تک کاؤنٹرز پہ امیگریشن سسٹم کی بحالی کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آئی ایم ایس سسٹم بحال ہوتے ہی انٹرنیشنل آپریشنز شروع ہو سکیں گی، انٹرنیشنل ایئرلائنز کی آگاہی کے لیے نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ لاہور ایئرپورٹ ڈومیسٹک اور کارگو آپریشنز کے لیے معمول کے مطابق دستیاب ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں