اشتہار

نیٹو اپنے اتحادیوں کو جنگ کیلیے تیار کر رہا ہے،روس

اشتہار

حیرت انگیز

روس کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحادیوں کو جنگ کے لیے تیار کر رہا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرقی یورپ اور بحیرہ اسود کے علاقے میں نیٹو کی سرگرمیوں کا مقصد اتحادیوں کو تنازع کے لیے تیار کرنا ہے، جس سے روس کی سلامتی کے لیے اضافی خطرات پیدا ہوتے ہیں۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ داعش ماسکو پر حملہ کر سکتی ہے۔

- Advertisement -

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا چیک کے خلاف روس کے جارحانہ عزائم نہیں۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ دھوکے باز دفاع کے نام پر اپنے عوام سے اضافی رقم بٹورنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے روس صرف روسیوں کا ہے جیسے جملے بولنے والوں کو بھی خبردار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں